27 جنوری 2014 - 20:30
بغداد، سعودی عرب عراق میں دہشتگردوں کی حمایت کررہا ہے

مغربی عراق کے صوبے الانبار کی نجات کیلئے تشکیل دی جانے والی کونسل کے چیئرمین حمید الہائس نے کہا ہے کہ سعودی عرب، عراق میں دہشتگرد گروہوں کی سب سے زیادہ حمایت کررہا ہے۔

ابنا: حمید الہائس نے العالم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، عراق میں داعش گروہ کا سب سے بڑا حامی ہے اس کے باوجود عراق کی سیکیورٹی فورسیز نے صوبے الانبار کی نجات کیلئے تشکیل دی جانے والی کونسل کے تعاون سے بھاری تعداد میں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ اس چیئرمین نے کہا کہ سعودی عرب، عراق میں مداخلت کرتے ہوئے داعش دہشتگرد گروہ کے افراد کو صہیونی ریاست کے ساختہ مختلف قسم کے ہتھیار فراہم کررہا ہے اور اس دعوے کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ داعش دہشتگرد گروہ، عراق اور شام میں تشدد و بدامنی پھیلا کر ان دونوں ملکوں کی سرحدوں میں نام نہاد اپنی اسلامی حکومت قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ دہشتگردی کے خلاف مہم میں عراقی عوام اور قبائل نے بھی اپنے ملک کی حکومت اور فوج کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے اعلان آمادگی کیا ہے۔

.......

/169